نواز شریف کی ہدایت پر وزیرا عظم کے ارکان اسمبلی سے رابطے

سابق وزیراعظم کی نا اہلی ،عدالتوں میں زیر سماعت معاملات پر اعتماد میں لینے لگے،آئندہ الیکشن کے مسائل ،ترقیاتی بجٹ ،سیاسی صورتحال کا بھی تعین کرینگے ۔

جمعرات 14 ستمبر 2017 12:31

نواز شریف کی ہدایت پر وزیرا عظم کے ارکان اسمبلی سے رابطے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14ستمبر2017ء) :وز یر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے ارکان نے قومی اسمبلی کے ارکان سے رابطے شروع کر دیئے ،وہ میاں نواز شریف کی نا اہلی اور عدالتوں میں زیر سماعت معاملات کی وجہ سے پیدا ہو نے والے سیاسی صورتحال پر ارکان قومی اسمبلی کب اعتماد میں لے رہے ہیں تاکہ پارٹی میں گروہ بندی کے تاثر کو ختم کیا جائے ۔

وزیراعظم اراکین اسمبلی سے ذاتی رابطوں کے ذریعے اپنے معاملات کو استحکام دینا چاہتے ہیں ۔ وہ آئندہ کے انتخابات کو مد نظر رکھ کر اراکین کے مسائل ،ان کے ترقیاتی بجٹ اور ہر علاقے کی سیاسی صورتحال میں مسلم لیگ (ن) کی بقاء کے لئے ترجیحات کا بھی تعین کریں گے ۔ دوسری طرف پارٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وز یر اعظم شاہد خاقان عباسی میاں نواز شریف کی ہدایت پر اراکین اسمبلی سے رابطے کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ اراکین اسمبلی سے قریبی روابط رکھا جائے تا کہ پارٹی میں غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں ،ارکان اسمبلی کے کاموں کو ترجیہی بنیادوں پر حل کروایا جائے ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف نے وزیراعظم سے ان ملاقوں کے بارے میں رپورٹ مانگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو ارکان اسمبلی سے ناراض ہیں یا جن کی شکایات ہیں وہ خود ان سے فون پر بات کریں۔