کلثوم نواز کےا لیکشن جیتنے یا ہارنے سے پاکستان میں اگلی سیاست جنم لے گی

کلثوم نواز کے ہارنے کی صورت میں شاہد خاقان عباسی کھُل کر سامنے آ جائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 ستمبر 2017 13:05

کلثوم نواز کےا لیکشن جیتنے یا ہارنے سے پاکستان میں اگلی سیاست جنم لے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، پنجاب حکومت اور پنجاب کی انتظامیہ اس بات پر متفق ہیں کہ بیگم کلثوم نواز کے این اے 120 سے الیکشن جیتنے یا ہارنے کی صورت میں پاکستان کی آئندہ سیاست جنم لے گی ۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ جب این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے نتائج آئیں گے اور اگر فیصلہ ن لیگ کے خلاف بیگم کلثوم نواز کی شکست کی شکل میں آیا تو جو لوگ فواد حسن فواد کی رہنمائی میں وزیراعظم ہاؤس میں فائلیں دبا کر بیٹھے ہیں اور کبھی فواد حسن فواد کی طرف جاتے ہیں اور کبھی لندن فون کرتے ہیں، ان میں سے ایک نمونہ فائلز لے کر لندن روانہ ہو گیا ہے کہ وہاں ملک کے خلاف کیا کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جو لوگ نواز شریف کی ایکسٹینشن ہیں جن میں فواد حسن اور چار پانچ وزیر شامل ہیں اور جن کی وجہ سے میری وزارت عظمیٰ کو چار چاند نہیں لگ رہے اور مجھے سنجیدہ اور مؤثر وزیر اعظم نہیں مانا جا رہا تو جونہی 17 ستمبر کو کلثوم نواز کی شکست کا اعلان ہوتا ہے میں ان سب سمیت اسحاق ڈار کو فارغ کر دوں گا۔

اور اگر کلثوم نواز جیت گئیں تو وہ ان ہی کو باہر نکال دیں گی کیونکہ کلثوم نواز کے جیتنے کے نتیجے میں یہ لوگ انہیں وزیر اعظم بنائیں گے ۔ دوسری جانب پنجاب میں شہباز شریف نے پولیس اورپنجاب انتظامیہ کو کہا ہے کہ یہ سننے میں آرہا ہے اور مجھے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ پنجاب پولیس مریم نواز کی غلام بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ مجھے یہ شکایت نہ آئیں کہ آپ کسی کا ساتھ دے رہے ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: