سینیٹر سراج الحق پرسوں ہاکی سٹیڈیم ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے

جمعرات 14 ستمبر 2017 13:33

سینیٹر سراج الحق پرسوں ہاکی سٹیڈیم ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب کریں ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق پرسوں ہفتہ کو دن دو بجے ہاکی سٹیڈیم ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

سردار محمد سرور اور ڈاکٹر سلطان محمد نے اہل ہزارہ کے غیور ساتھیوں، نوجوانوں اور بزرگوں سے اپیل کی کہ وہ سینیٹر سراج الحق کا چناروں کے شہر ایبٹ آباد آمد پر بھرپور استقبال کرنے کیلئے ضرور تشریف لائیں۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، یہ جلسہ ایبٹ آباد کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا، ہزارہ کے مختلف علاقوں سے بھرپور جلوس جلسہ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے اہلیان ہزارہ سے درخواست کی کہ وہ خوشحال پاکستان بنانے کیلئے مرد مجاہد سراج الحق کا بھرپور ساتھ دیجئے، نوجوانوں کا حقیقی قائد صرف سراج الحق ہی ہیں۔