قومی اسمبلی اجلاس، حق رسائی معلومات بل 2017ء پر دوسری خواندگی کا عمل مکمل نہ ہو سکا

جمعرات 14 ستمبر 2017 13:33

قومی اسمبلی اجلاس، حق رسائی معلومات بل 2017ء پر دوسری خواندگی کا عمل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی میں حق رسائی معلومات بل 2017ء پر دوسری خواندگی کا عمل کورم کی وجہ سے جمعرات کو بھی مکمل نہ ہو سکا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں حق رسائی معلومات بل 2017ء پر شق وار غور شروع ہوا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں ہر شق پر اعتراضات اٹھانے کا موقع فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ تمام ارکان بل کی شقوں پر اعتراضات ، زیر غور لانے کی تحریک کی منظوری کے وقت اٹھائے جاچکے ہیں۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ دوسری خواندگی پر بھی ہمیں اعتراضات اٹھانے کا موقع دیا جائے۔ عائشہ سید نے کہا کہ یہ بل بہت اچھا ہے۔ 1990ء میں پروفیسر خورشید احمد نے یہ بل سینٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی شق 93 کے تحت 20 گریڈ کے افسر کے تحت کمیشن قائم ہوگا۔ کمیشن کا سربراہ نیک نیتی سے کام کرے گا۔اس نیک نیتی کی وضاحت نہیں کی گئی۔ اس میں عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت ہونی چاہیے تھی۔

متعلقہ عنوان :