نواز شریف لندن میں الطاف حسین سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ،مبشرلقمان

جمعرات 14 ستمبر 2017 13:26

نواز شریف لندن میں الطاف حسین سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ،مبشرلقمان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14ستمبر2017ء) :تجزیہ کا ر مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ سا بق وزیراعظم نواز شریف لندن میں الطاف حسین سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ، ایک لینڈمافیہ آصف ذرداری کے ساتھ بھی تعلقات بہتر بنانے کی بھی کوشش کروا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی الطاف حسین کے ساتھ کافی ملاقاتیں سامنے آ چکی ہیں جن ملاقاتوں میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں لابنگ کی جائے گی اور لابنگ کرنے والے لوگوں کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں جن کی سربراہی حسین حقانی کریں گے ،لابنگ کے ذریعے پاکستانی افواج اور عدالتوں کی تذلیل کی جائے گی ۔

ڈون لیکس جیسے معاملات پھر سے سامنے آئیں گے ۔ نواز شریف نے الطاف حسین کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ الطاف حسین ایک محب الو طنی انسان ہے ۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اس ملاقاتوں میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آرمی چیف کی فورا چھٹی کروا دی جائے اور اس کی جگہ پہ کوئی من پسند شخص کو تعینات کیا جائے انہوں نے چند ایک اور اہم مزید انکشاف کئے ۔ ویڈیو ملاحظہ کیجیے