اثاثہ کیس ; وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو 20 ستمبر کے لیے سمن جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 ستمبر 2017 13:45

اثاثہ کیس ; وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو 20 ستمبر کے لیے سمن جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2017ء) : احتساب عدالت نے اثاثہ کیس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سمن جاری کر دئے ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو 20 ستمبر کو طلب کر لیا ۔ نیب ذرائر کے مطابق ملزم اسحاق ڈار کو 20 ستمبر صبح 9 بجے احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار کے اثاثے آمدن سے زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

مختصر وقت میں اسحاق ڈار کے اثاثوں میں 91 فیصد اضافہ ہوا۔ اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے نام پر 831 ملین روپے کے اثاثہ جات ہیں۔ تحققیات کےدوران ملزم کو طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ اور بتایا گیا کہ نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی ہے۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ کرپشن الزامات کے تحت ان کا ٹرائل کیا جائے۔ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت کی جانب سے جاری کیا گیا سمن ان کے گلبرگ لاہور کے پتے پر ارسال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :