العزیزیہ سٹیل ملز اور لندن فلیٹس ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ،حسین نواز ،حسن نواز ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کو طلبی کے نوٹس جاری

جمعرات 14 ستمبر 2017 17:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے العزیزیہ سٹیل ملز اور لندن فلیٹس ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ان کے صاحبزادے حسین نواز ،حسن نواز صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کو 19ستمبر کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس پر 20 ستمبر کو طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت نے ریفرنسز کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ریفرنسز پر رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات دور کر کے اضافی دستاویزات جمع کرا دی گئی ہیں ۔ رجسٹر ار احتساب عدالت نے جانچ پڑتال مکمل کر کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس کی مکمل دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں ۔رجسٹرار دفتر کے مطابق نیب کی جانب سے تمام ریفرنسز کی تمام دستاویزات جمع کرا دی گئیں ہیں ۔