نثارسے ناراضگی کی وجہ میری اصغرخان کیس میں اوقات سے زیادہ بات کرنا ہے،خواجہ آصف

اپنا گھر درست کرنے کے بیان پر سوفیصد قائم ہوں،نواز شریف میرے قائد ہیں انھوں نےہاوس درست کرنےکےبیان کی توثیق کی،نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 ستمبر 2017 18:27

نثارسے ناراضگی کی وجہ میری اصغرخان کیس میں اوقات سے زیادہ بات کرنا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14ستمبر2017ء ) : وزیر خارجہ خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ اپنا گھر درست کرنے کے بیان پر سوفیصد قائم ہوں،نواز شریف میرے قائد ہیں انھوں نےہاوس درست کرنےکےبیان کی توثیق کی،میں نےاصغر خان کیس میں اوقات سے زیادہ بات کردی،چودھری نثار سے ناراضگی کی وجہ بھی یہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ناراضگی کی وجہ بتا دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں نےاصغر خان کیس میں اوقات سے زیادہ بات کردی۔چودھری نثار سے ناراضگی کی وجہ بھی یہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اپنا گھر درست کرنے کے بیان پر سوفیصد قائم ہوں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہواتو ہمارا ہاؤس ان آرڈر نہیں ہے۔ نواز شریف میرے قائد ہیں انہوں نے ہاؤس درست کرنے کے میرے بیان کی توثیق کی ہے۔