Live Updates

این اے 120: یہ الیکشن نہیں جمہوری مخالف قوتوں کیخلاف جنگ ہے، مریم نواز

آپ کا مخالف جھوٹا،بزدل اورسازشی ہے،عمران خان کی حیثیت مہرے سےکم نہیں،نوازشریف کی نااہلی کسی کوقبول نہیں،17ستمبرکو جواب دینا ہوگا کہ آپ کا لیڈرصادق اورامین ہے۔ ایوان اقبال میں کارکنان سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 ستمبر 2017 20:02

این اے 120: یہ الیکشن نہیں جمہوری مخالف قوتوں کیخلاف جنگ ہے، مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14ستمبر2017ء ) :مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہا ہے کہ یہ الیکشن نہیں جمہوری مخالف قوتوں کیخلاف جنگ ہے،آپ کا مخالف جھوٹا ،بزدل اورسازشی بھی ہے،عمران خان کی حیثیت مہرے سے کم نہیں،نوازشریف کی نااہلی کسی کوقبول نہیں،17ستمبرکوجواب دیناہوگاکہ آپ کالیڈرصادق اور امین ہے۔انہوں نے آج ایوان اقبال میں حلقہ این اے 120کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقے کے کارکنان کوجذبہ دیکھ کرخوشی ہوئی، نظرآرہاہے کہ شیربازی لے جائے گا۔

مسلم لیگ ن پہلے بھی تین بارجیتی اب چوتھی باربھی الیکشن جیتے گی۔کارکن وعدہ کریں کہ ہرگلی محلے سے ووٹرزکونکالاجائے گا۔یوسی کی سطح پررزلٹ کومانیٹرکروں گی۔مریم نوازنے کہاکہ آپ کا مخالف جھوٹا اور برزدل بھی ہے۔

(جاری ہے)

میدان سے باہرسازشیں اور مقابلے میں ہارجاتے ہیں۔آپ کے مخالف باربارہارنے کے بعد سازشیں کرتے ہیں۔انہوں نے کارکنوں کے نعروں کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان کانام مت لو،اس کی حیثیت مہرے سے کم نہیں۔

عمران خان چلے ہوئے کارتوس ہیں۔یہ الیکشن نہیں جمہوری مخالف قوتوں کیخلاف جنگ ہے۔انہوں نے کہاکہ جب نوازشریف نے نہیں ہوتاتوملک بحرانوں میں چلاجاتاہے۔جبکہ نوازشریف کے ہوتے ہوئے ملک ترقی کرتاہے۔نوازشریف اپنی نہیں ملک کی ترقی کی جنگ لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی نااہلی کسی کوبھی قبول نہیں۔بات پاناماسے شروع ہوئی اور بات اقامہ پرختم ہوئی۔17ستمبرکوجواب دیناہوگاکہ آپ کالیڈرصادق بھی ہے اور امین بھی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات