بلوچستان کے مکمل ہونے والے اورجاری میگاپروجیکٹس نوازشریف کے وژن کے مرہون منت ہیں ،نواب ثنا ء اللہ خان زہری
جمعرات 14 ستمبر 2017 21:54
(جاری ہے)
جبکہ صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے خطبہٴ استقبالیہ پیش کیا۔
مسلم لیگ (ن)کے قائمقام صدر سینیٹرسرداریعقوب خان ناصر ،وفاقی وزرأ جام کمال خان،میردوستین ڈومکی،صوبائی وزرأ عبدالرحیم زیارتوال،ڈاکٹرحامداچکزئی،سرداردُرمحمدناصر، میرمحمد خان لہڑی،اپوزیشن لیڈر مولاناعبدالواسع ،سینیٹرآغاشاہ زیب درانی،رکن اسمبلی پرنس علی بلوچ،چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگز یب حق،آئی جی پولیس احسن محبوب،ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدارآغاشکیل درانی، ضلع ڈیرہ بگٹی کے قبائلی عمائدین اورعوام کی بہت بڑی تعداد جلسہ میں شریک تھی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ جب انہوں نے وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالاتوسابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی صدارت میں سی سی آئی کے پہلے اجلاس میں کچھی کینال کا مسئلہ اٹھایا،اُس وقت کے وزیراعظم نے میرے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے منصوبے میں مشرف دورمیں ہونے والے گھپلوں کی انکوائری کرانے اورمنصوبے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی جس کے نتیجے میں آج کچھی کینال کا پہلافیز مکمل ہوا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈیرہ بگٹی کے عوام کا جوش وجذبہ قابل تعریف ہے اورہم کچھی کینال کی صورت میں ان کے لئے تحفہ لیکر آئے ہیں جس سے ڈیرہ بگٹی کی ہزاروں ایکڑ اراضی آباد ہوگی اوریہاں کے عوام بھی خوشحال ہونگے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے بلوچستان کیلئے سبز انقلاب کا افتتاح کیاہے جس سے 70سالہ محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ کچھی کینال سے علاقے کی معیشت مضبوط ہوگی اورضلع ڈیرہ بگٹی کے عوام اوران کے بچے خوشحال زندگی گذاریں گے ،انہوں نے کہاکہ کچھی کینال بلوچستان بالخصوص ڈیرہ بگٹی ،بولان،نصیرآباد اورجھل مگسی اضلاع کے عوام کیلئے ہے انہوں نے پٹ فیڈرکینال کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ جہاں پانی ہوتاہے وہاں سولائزیشن کاآغازہوتاہے اوروہ علاقہ آباد ہوجاتاہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگر کالاباغ ڈیم بن جاتاہے توبلوچستان میں کچھی کینال جیسی مزید تین نہریں بن سکتی ہیں اورمزید لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہوسکتی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ڈیرہ بگٹی کے عوام سے کہاکہ جب وہ بھی کھیتوں کو پانی دیں،فصل بوئیں اورکاٹیں تو یہ ضروریاد رکھیں کہ کچھی کینال کی تکمیل محمدنوازشریف کی بدولت ممکن ہوئی اوراُن کے اوراُن کے ساتھیوں کیلئے دُعائیں کریں۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ضلع ڈیرہ بگٹی کیلئے بیلداروں کی دوسوآسامیاں دینے کا اعلان کیا۔قبل ازیں پنڈال پہنچنے پر وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ،وفاقی وصوبائی وزرأ اوردیگرمہمانوں کاوالہانہ استقبال کیاگیا ،وزیراعظم کو روائتی پگڑی پہنائی گئی ۔بعدازاں پاکستان ہاؤس میں وزیراعظم کے اعزازمیں ظہرانے کا اہتمام بھی کیاگیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.