پانامہ سے کچھ نہیں نکلا اس لیے اقامہ کا سہارا لینا پڑا ،کچھ نکلتا تو نواز شریف سے اٹک قلعے والا سلوک ہوتا ‘ کیپٹن (ر) صفدر

قوم سوال کرتی ہے کروڑوں ووٹوںکا مینڈیٹ حاصل کرنے والے وزیراعظم کو کیوں نا اہل کیا گیا‘ چوبرجی میںتقریب سے خطاب

جمعرات 14 ستمبر 2017 22:21

پانامہ سے کچھ نہیں نکلا اس لیے اقامہ کا سہارا لینا پڑا ،کچھ نکلتا تو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہاکہ پانامہ سے کچھ نہیں نکلا اس لیے اقامہ کا سہارا لینا پڑا ، اگرپانامہ سے کچھ نکلتا تو نواز شریف سے اٹک قلعے والا سلوک ہوتا ،قوم سوال کرتی ہے کروڑوں ووٹوںکا مینڈیٹ حاصل کرنے والے وزیراعظم کو کیوں نا اہل کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے چوبرجی میں پختون فلاحی تنظیم کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جنہوں نے این اے 120کے ضمنی انتخاب مین (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کیا ۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہاکہ آپ سب جانتے ہیں کہ کروڑوں ووٹ کے مینڈیٹ حاصل کرنے والے وزیراعظم کو اتار اگیاا ہے ان کو پتا ہے کہ نواز شریف کو تو 99میں کوئی نہیں روک سکا تھا جب وہ مشرف کی قید میں تھاتو اب انہیں کیسے روکا جا سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہے اور کارگل کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھایا ۔انہوںنے کہاکہ پختونوں نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے اور وہ اس بار بھی نواز شریف کا ساتھ دیں گے ۔این اے 120سے مسلم لیگ ہی کامیابی حاصل کرے گی ۔