جمہوری وطن پارٹی نے وزیراعظم خاقان عباسی کے دورے ڈیرہ بگٹی کو ناکام قرار دیا

عوام تواقع کررہی تھی کہ موجودہ وزیراعظم اپنے قائد نوازشریف کے کئے وعدوں کو پورا کرنے کا اعلان کریں گے ،بیان

جمعرات 14 ستمبر 2017 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں وزیراعظم خاقان عباسی کے دورے ڈیرہ بگٹی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ڈیرہ بگٹی کی عوام تواقع کررہی تھی کہ موجودہ وزیراعظم اپنے قائد میاں نوازشریف کے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے کا اعلان کریں گے مگر افسوس کہ وزیراعظم نے ڈیرہ بگٹی کے اصل مسائل پر توجہ دینا ہی گوارہ نہ سمجھا اور ڈیرہ بگٹی سے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں مہاجرین کو یکسر نظر انداز کرکے لاکھوں ڈیرہ بگٹی سے ہجرت کرنے والے مہاجرین کی دل آزاری کی گئی بیان میں کہا گیا اقتدار آنی جانی چیز ہے اور موجودہ حکمرانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہونے کے قریب ہے ایک طرف تو وزیراعظم ناراض بلوچوں کو واپس بلاکر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کی دعوت دے رہے ہیں دوسری طرف آمرانہ دور میں ہجرت کرکے ملک کے مختلف علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے مہاجرین کو ان کے اپنے علاقے میں دوبارہ آباد کرنے سے گریز کررہے ہیں افسوس کی بات ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے بارہا میڈیا پر آکر بگٹی مہاجرین کی آباد کاری کا وعدہ کیا اور آج خود اپنی نااہلی کے فیصلے پر نالاں اور انصاف کے حصول کا رونا رونے والے میاں نوازشریف اور موجودہ وزیراعظم ڈیڑھ لاکھ بگٹی مہاجرین کو انصاف فراہم کرنے سے قاصر ہیں بیان میں کہا گیا کہ کچھی کینال کا منصوبہ گزشتہ درجنوں سال پرانا منصوبہ تھا اس منصوبے میں موجودہ حکومت کا کوئی کردار نہیں اور واضح رہے کہ کچھی کینال ڈیرہ بگٹی تک کا منصوبہ بھی شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کی مرہون منت ہے بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے جتنے بھی بلند و بانگ منصوبوں کا ڈیرہ بگٹی کے لئے اعلان کیا ہے وہ صرف کاغذات تک محدود رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :