نواز شریف کا برج جدی ستارہ زحل ہے جو دسمبر 2017ء تک انتہائی مشکلات تک کا شکار رہے گا‘ 2018ء میں گردش سے نکل جائے گا ‘بیگم کلثوم الیکشن جیت جائیںگی‘حلقہ 120 سے بڑی لیڈ لے کر جیتیں گی‘ حمزہ شہباز‘ چودھری نثار اور بیگم کلثوم اکٹھے ہوجائینگے

عالمی شہرت یافتہ آسٹروپامسٹ پروفیسر فضل کریم کی پیشگوئیاں

جمعہ 15 ستمبر 2017 13:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) عالمی شہرت یافتہ آسٹروپامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے پیش گوئی کی ہے کہ نواز شریف کا برج جدی ستارہ زحل ہے جو دسمبر 2017ء تک انتہائی مشکلات تک کا شکار رہے گا‘نواز شریف کا ستارہ 2018ء میں گردش سے نکل جائے گا ‘نااہلی ختم ہوجائے گی‘بیگم کلثوم الیکشن جیت جائیںگی‘حلقہ 120 سے بڑی لیڈ لے کر جیتیں گی‘ حمزہ شہباز‘ چودھری نثار اور بیگم کلثوم اکٹھے ہوجائینگے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹروپامسٹ پروفیسر فضل کریم نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا برج جدی ستارہ زحل ہے جو کہ دسمبر 2017ء تک انتہائی مشکلات تک کا شکار رہے گا۔ تھوڑے ٹائم کیلئے 3 ماہ 10 دن کے لئے یہ جیل جائے گا اور اس کے بعد قرتی طور پر اس کا ستارہ گردش سے نکل جائے گا اور اس کی نااہلی ختم ہوجائے گی. پروفیسر فضل کریم خان نے کہا کہ 2018ء (ن) لیگ کا نام اگر تبدیل ہوگیا تو بھاری اکثریت سے جیت جائے گی۔

(جاری ہے)

پی پی پی اور پی ٹی آئی دونوں پارٹیاں الگ الگ الیکشن لڑیں گی جو دونوں پارٹیاں ہار جائیں گی۔ بیگم کلثوم الیکشن جیت جائیںگی۔ حلقہ 120 سے بڑی لیڈ لے کر جیتیں گی۔ حمزہ شہباز، چودھری نثار اور بیگم کلثوم اکٹھے ہوجائیں گے۔خواجہ آصف، سعد رفیق اور طلال چودھری دانیا عزیز کو 1 سال 6ماہ قید کاٹیں گے۔ اس کے بعد دوبارہ رہا ہوکر اپنے اپنے حلقے میں اہم مقام حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شیخ رشید اگر اپنی پارٹی فعال بنائیں تو وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ دوسری پارٹیاں چھوڑ دیں۔ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو اچانک بڑا سیاسی عہدہ ملے گا۔