عدلیہ کا نواز شریف کو نا اہل برقرار رکھنے کافیصلہ بھی بھٹو کیس جیسا ہے،بیرسٹر ظفر اللہ

جمعہ 15 ستمبر 2017 13:04

عدلیہ کا نواز شریف کو نا اہل برقرار رکھنے کافیصلہ بھی بھٹو کیس جیسا ..
 اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15ستمبر2017ء) : مسلم لیگ کے رہنماء بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا ہے کہ عدلیہ کا نواز شریف کو نا اہل کرنے کافیصلہ بھی بھٹو کے کیس سے ملتا جلتا ہے،انصاف اور عدلیہ کے لئے قربانیاں دیتے رہیں گے،پرویز مشرف کو جے آئی ٹی نے نہیں بلایا لیکن نواز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق ہمیں اپیل کرنے کا حق تھا ہم نے کی۔

(جاری ہے)

نا اہلی کا فیصلہ صیح ہے یا غلط اس کا فیصلہ تاریخ کرے گی۔ نواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے آئین اور انصاف پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان میں قربانیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ایک وقت آئے گا جب پاکستان کی عدالتیں مظبوط ہو جائیں گی اور لوگو ں کو انصاف ملے گا ۔ ہم آئین کے 184-3میں ترمیم کا بل جلد لائیں گے ۔ انوشہ رحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظر ثانی کی اپیلیں مسترد ہونا حیران کن ہے ،ٹرائل کورٹ میں جو کچھ ہو گا ہم عوام کے سامنے لائیں گے ۔ 

متعلقہ عنوان :