حلقہ این ای120میں عوام شیر پر مہر لگائیں گے،

جیت نوازشریف کی ہوگی‘ عرفان دولتانہ (ن) لیگ ایک بار پھر حکومت بنائے گی ،نوازشریف کی قیادت میںملک وقوم کیلئے دن رات محنت کریگی

جمعہ 15 ستمبر 2017 14:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، جیت نوازشریف کی ہوگی، حلقہ این ای120میں عوام شیر پر مہر لگائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں مسلم لیگ ن کی حکومت میں ملک نے ریکارڈ ترقی کی اور عوام اس ترقی پر بہت خوش ہیں اور2018 کے عوامی عدالت میںتمام سیاسی جماعتیں عوام کی عدالت میں جائیں گی تو مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی عوامی عدالت میںبھی سرخروہوکرپاکستان مسلم لیگ(ن) ایک بار پھر حکومت بنائے گی اورمحمدنوازشریف کی قیادت میںملک وقوم کیلئے دن رات محنت کریگی۔

حلقہ این ای120کا ضمنی انتخاب ثابت کرے گا کہ نوازشریف ہی اہل ہیں، عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ محمدنوازشریف اورانکے خاندان پرنہ کوئی الزام لگایاگیاہے اورنہ تاحال کچھ ثابت ہواہے،الزام صرف ملک سے باہرکاروبارپرہے جوسمجھ سے بالاترہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ، مسلم لیگ ن نے ملک کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور اب تک بجلی پیداکرنے والے کئی منصوبوں نے کام شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :