وزیراعظم کل لندن روانہ ہو ں گے

18 ستمبر کو امر یکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،شاہد خاقان عباسی نیویارک جانے سے قبل لندن میں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، ذرائع

جمعہ 15 ستمبر 2017 15:26

وزیراعظم کل لندن روانہ ہو ں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 18 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل ہفتہ کو سرکاری دورے پر لندن کیلیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنے مختصر قیام کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے کلثوم نواز کی طبیعت کا بھی پوچھیں گے۔

وزیراعظم 18 ستمبر کو امریکا کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد وزیراعظم امریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں شاہد خاقان عباسی نیویارک میں ترکی و ایرانی صدور سمیت دیگر سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔