Live Updates

نواز شریف کی اصل جگہ اڈیالہ جیل ہے

،سپریم کورٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،عمران خان

جمعہ 15 ستمبر 2017 16:46

نواز شریف کی اصل جگہ اڈیالہ جیل ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جوڈیشل نہیں بلکہ ایڈمنسٹریٹو باڈی ہے اس بنیاد پر مجھے بلایا جا رہا ہے کبھی الیکشن کمیشن نے کسی دوسرے کو بھی بلایا ۔ حقیقت میں الیکشن کمیشن نواز شریف اور آصف زرداری کے مک مکا سے بنا ہوا ہے ۔ چودھری نثار علی خان کو پہلے قدم اٹھانا چاہئے تھا کہ مریم نواز کیبنٹ میٹنگ اور میڈیا سیل چلانے کی اہل نہیں لیکن مریم نواز کو ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا ۔

اتوار کو پبلک این اے 120 میں مافیا کو شکست دے کر انصاف کو جتوائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار تًحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہورایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ داتا دربار پر حاضری دینے کے لئے گئے لیکن وہ ایک بہت بڑی ریلی کی شکل اختیار کر گئی مجھے اب یقین ہو گیا ہے کہ این اے 120 میں (ن) لیگ نے جو پولیس اور غنڈوں سے خوف پیدا کیا ہوا ہے وہ اب ختم ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے’’مجھے کیوں نکالا ‘‘ کی جو ریلی نکالی وہ عدلیہ پر دبائو ڈالنے کے لئے تھیں کہ نیب کا مانیٹرنگ جج ہٹایا جا سکے کیونکہ ہر ادارہ تو پہلے سے ہی غلام بن چکا ہے اصغر خان کا کیس 23 سال پہلے عدالت میں رپورٹ ہوا تھا جسے نہیں سنا گیا ۔ نیب نے بھی 15 سے 20 کیسز نواز خاندان کے خلاف پڑے رہے جن پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا کیونکہ یہ وہ لوگ تھے جن کے خلاف کوئی بھی کھڑا ہوتا تو یہ ان کے خلاف اداروں کو استعمال کرتے تھے ماضی میں بھی بریف کیس ججوں کو خریدنے کے لئے شریف خاندان نے چلائے اور ابھی بھی عوامی دبائو سے مجھے کیوں نکالا کی کمپنین چلائی گئی عمران خان نے کہا کہ ایک جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اقامہ تو بہت چھوٹی چیز ہے اس کے ذریعے اربوں روپے نکالے گئے اور اب یہ لوگ قوم کو پاگل بنا رہے ہیں ۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو پیسے پھینک کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔نواز شریف کی اصل جگہ اڈیالہ جیل ہے سپریم کورٹ کو پوری قوم کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ عمران خان نے کہا کہ اتوار کو پبلک این اے 120 میں مافیا کو شکست دے کر انصاف کو جتوائے گی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے مجھے توہین عدالت پر بلایا ہے الیکشن کمیشن جوڈیشل نہیں بلکہ ایڈمنسٹریٹو باڈی ہے اور جب میں نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے اور اس میں تمام چیزیں تفصیل سے بتائیں ہیں کہ میں نے کوئی برا کام نہیں کیا ہے اور آخر کون سے نئی چیز تھی جو کہ میں نے پارٹی کو نہیں بتائی ۔

آخر الیکشن کمیشن نے کس کو اختیار دیا ہے کہ وہ عدالت بن جائے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آصف زرداری اور نواز شریف کے مک مکا سے بنائی گئی ہے جو کہ غیر جانبدار ہے ۔آخر یہ کس بنیاد پر مجھے بلا رہی ہے صرف بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے الیکشن کمیشن کا کیس ہم عدالت میں لڑیں گے عمران خان نے کہا کہ چودھری نثار علی خان نے بالکل ٹھیک کہا اور صحیح قدم اٹھایا ہے مریم نواز کی اہلیت ایم اے انگلش ہے اور وہ کبینٹ میٹنگ سمیت میڈیا سیل چلا رہی ہیں وہ اس عہدوں کے لئے اہل نہیں ہیں ۔ ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات