مسلم لیگ (ن) پشاور کابینہ کی تشکیل ،حاجی صفت خان صدر ‘ ارباب حضر حیات ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب

ہم میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،پارٹی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں، منتخب عہدیداران

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) پاکستا ن مسلم لیگ (ن)ضلع پشاور کا کابینہ تشکیل دیاگیا جس میں ضلعی صدر حاجی صفت خان‘ ضلعی جنرل سیکرٹری ارباب حضر حیات ‘ سٹی صدر ملک عدیل اعوان اور سٹی جنرل سیکرٹری ملک نور چن لئے گئے‘ اس موقع پرصوبائی رہنما یوسف خان سورج اورڈاکٹر غنی رحمان نے انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کہ جنہوں نے نو منتخب قائدین پر اعتماد کا اظہارکیا ‘ یوسف خان سورج نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پارٹی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دریغ نہیں کریں گے ‘ انہوں نے کہا کہ عوام جو ق در جوق مسلم لیگ میں شامل ہو رہے ہیں جس سے پارٹی مزید مضبوط اور فعال بن گئی ہے ‘انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی مدبرانہ قیادت نے ملک کو تر قی کی راہ پر گامزن کر دیاہے جس سے عوام کو بہترین سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم ہورہی ہیں ‘ انہوں نے کہا ہے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواپورے ملک میں کلین سویپ کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آئندہ انتخابات میں اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔