17ستمبر کو این اے 120کے عوام غیر جمہوری طاقتوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے ، مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن

8کے عام انتخابات میں میں عوام کی بڑی عدالت سے مسلم لیگ (ن)ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوگی، حاجی شاہجہان،محمدصابرقریشی،سلیم انجم ، عبدالرحیم اعوان اس بات میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں 17ستمبر کو بیگم کلثوم نواز شریف بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی،نورخان اخوندزادہ، ناہیدپروین،مہنازاختر

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدورحاجی شاہجہان،محمدصابرقریشی، سلیم انجم،عبدالرحیم اعوان،جوائنٹ سیکرٹری نورخان اخونزادہ،ایڈیشنل سیکرٹری سہیل ندیم ،ناہیدپروین ایڈووکیٹ، مہنازاختر،خواجہ نیئرشریف اور میڈیا کوآرڈی نیٹرعبدالحمیدبٹ نے کہا ہے کہ 17ستمبر کو این اے 120کے عوام غیر جمہوری طاقتوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے ۔

پاناما کیس کی نظر ثانی کی درخواستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں تاہم 2018کے عام انتخابات میں میں عوام کی بڑی عدالت سے مسلم لیگ (ن)ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو جاری بیان میں کیا ۔مسلم لیگی رہنمائوں نے کہا کہ 17ستمبر کو لاہور کے حلقہ این اے 120میں عوام کی چھوٹی عدالت لگ رہی ہے جو بیگم کلثوم نواز شریف کے حق میں اپنا فیصلہ سنا ئے گی ۔

(جاری ہے)

اس بات میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے کہ 17ستمبر کو بیگم کلثوم نواز شریف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گیں ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ،جسے غیر جمہوری طاقتیں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ختم کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہیں ۔عوام ان سازشوں کو ناکام بنادیں گے ۔مسلم لیگی رہنمائوں نے کہا کہ 17ستمبر کو این اے 120میں محض رسمی کارروائی ہوگی کیونکہ عوام پہلے ہی میاں نواز شریف کے حق میں اپنا فیصلہ سناچکے ہیں ۔اسلام آباد سے لاہور تک تاریخی سفر عوامی ریفرنڈم تھا ۔انہوںنے کہا کہ عوام نے اپنی عدالت لگالی ہے ۔این اے 120میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد 2018کے عام انتخابات میں بڑی عوامی عدالت لگے گی اور ہم وہاں سے بھی سرخرو ہوں گے ۔