میاں محمد نواز شریف کے جانباز کارکن ملکی سیاست کا رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،علی اکبر گجر

جمعہ 15 ستمبر 2017 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے ک پانامہ کیس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی نظر ثانی کی اپیلوں کا مسترد ہونا یقینی تھا لیکن عدالتی فیصلے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو نئی قوت دے رہے ہیں․ عوام کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے جانباز کارکن ملکی سیاست کا رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت اور جرات رکھتے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) ہر گذرتے دن کے ساتھ پہلے سے زیادہ طاقتور ، زیاد مربوط اور اور زیادہ متحد ہورہی ہی․میاں محمد نواز شریف کل بھی پاکستانی قوم کے متفقہ قائد تھے آج بھی متفقہ قائد ہیں اور مستقبل میں بھی ملک و قوم کی قیادت کرتے رہیں گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر ِ اور پارٹی کے سینئر رہنمائوں شیخ الحدیث برکت اللہ صدیقی، سردار اسلم گبول، حاجی صالحین، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، سلطان بہادر خان، علی عاشق گجر سردار محمد نذیر،، محمد اسلم خٹک، حاجی امن مانا، اقبال خاکسار، چوہدری اسد حسین،فصیح الرحمن، پرویز تنولی، رانا رضوان ،اظہر گجر، نے عدالت عالیہ کے فیصلے کو پاکستان کے عوام کی امنگوں اور امیدوں کے برعکس فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی جید وکلا برادری اور سینئر ترین قانون دان عدالت عظمی کے فیصلوں پر بارہا اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنوں نے اعلی عدالتوں کے احترام میں صرف ایک امید باندھی تھی کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے ساتھ انصاف ہوگا جو بادی النظر میں ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ ہم عدالتی فیصلوں کو اپنی سیاسی قوت بنائیں گے اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی میں ملکی سیاست ، ریاستی جمہوریت اور نظام انصاف کو عام پاکستانی کی امنگوں اور امیدوں کا آئینہ دار بنا کر دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :