ہم نے احتساب کے نظام پر انتقام کا سامنا کیا ، ہمارا پچھلے ڈیڑھ سال میں بدترین میڈیا ٹرائل اور بدترین عدالتی ٹرائل ہوا

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 16 ستمبر 2017 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم نے احتساب کے نظام پر انتقام کا سامنا کیا ، ہمارا پچھلے ڈیڑھ سال میں بدترین میڈیا ٹرائل اور بدترین عدالتی ٹرائل ہوا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں ہمارا بدترین میڈیا ٹرائل اور بدترین عدالتی ٹرائل ہوا ، نظام میں رہ کر نظام سے لڑے اور اپنے حق کیلئے لڑے ، ہم نے احتساب کے نظام پر انتقام کا سامنا کیا ، ڈیڑھ سال ہم چپ رہے ، اب بول رہے ہیں تو سننے کا حوصلہ رکھیں ۔