وزیراعظم شاہد خاقان اسحاق ڈار کے ہمراہ لدن پہنچ گئے، نوازشریف سے ملاقات کرینگے۔

ہفتہ 16 ستمبر 2017 20:17

وزیراعظم شاہد خاقان اسحاق ڈار کے ہمراہ لدن پہنچ گئے، نوازشریف سے ملاقات ..
لندن:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-16 ستمبر-2017ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ لندن پہنچے ہیں تاہم وزیرخارجہ خواجہ آصف پہلے ہی لندن میں موجود ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی کل لندن پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت کو لندن میں میاں محمد نوازشریف نے طلب کیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے کل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ کے اہم وزراء ملاقات کرینگے اور ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت آئندہ سیاسی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔

مزید یہ کہ نوازشریف اپنی وطن واپسی کے حوالے سے بھی کل وزراء سے مشاورت کرینگے۔