لاہورالیکشن میں ن لیگ کی جیت ہو یا ہار نوازشریف خود پاکستان واپس نہیں آئیں گی: چودھری شجاعت

ہم 12سال اکٹھے رہے مجھے یقین ہے کہ وہ عدالت سے غیرحاضری میں سزا کو فوقیت دیں گے ،بیان

ہفتہ 16 ستمبر 2017 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی جیت ہو یا ہار نوازشریف خود پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پر اخبار نویسوں کے اس سوال کہ لاہور الیکشن میں جیت کس کی ہو گی پر کہا کہ ن لیگ جیتے یا ہارے دونوں صورتوں میں نوازشریف خود پاکستان واپس نہیں آئیں گے، 12سال تک نوازشریف اور ہم اکٹھے رہے ہیں بلکہ 2 سال تک جب بھی وہ اسلام آباد آتے تو ہمارے گھر میں ہی قیام کرتے تھے میں انہیں جتنا سمجھ سکا اس پر یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ خود اور نہ ہی ان کے بیٹے واپس پاکستان آئیں گے بلکہ وہ غیرحاضری (Absentia) میں کیس چلنے یا سزا کو زیادہ فوقیت دیں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کس بنا پر یہ کہہ رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ یہ کسی اور وقت بتائیں گی۔