Live Updates

وزیراطلاعات سندھ نے عمران خان کے اڈیالہ جیل جانے کا خواب دیکھ لیا

عمران خان نواز شریف کے اڈیالہ جیل جانے کی باتیں کررہے ہیں مگر مجھے تو وہ خود اڈیالہ جیل جاتے نظر آرہے

ہفتہ 16 ستمبر 2017 21:20

وزیراطلاعات سندھ نے عمران خان کے اڈیالہ جیل جانے کا خواب دیکھ لیا
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے عمران خان کے اڈیالہ جیل جانے کا خواب دیکھ لیا کہتے ہیں خان صاحب نواز شریف کے اڈیالہ جیل جانے کی باتیں کررہے ہیں مگر مجھے تو وہ خود اڈیالہ جیل جاتے نظر آرہے ہیں الیکشن کمیشن کے احکامات نہ مان کر۔

(جاری ہے)

بروز ہفتہ وہ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کا فیصلہ نہ ماننے سے کچھ نہیں بگڑے گا مگر فیصلہ توآچکا ہے اور وزیراعظم بھی گھر جاچکے ہیں میں نہ مانوں اور ٹکراؤ ن لیگ کی روایت رہی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات