سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نوازشریف کی ڈان لیکس کو نان ایشو قرار دیدیا

ہفتہ 16 ستمبر 2017 21:35

سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نوازشریف کی ڈان لیکس کو نان ایشو قرار دیدیا
لاہور:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-16 ستمبر-2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیٹی میرم نوازشریف نے ڈان لیکس کو نان ایشو قراردیدیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے دیئئے گئے انٹرویو میں مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کے حوالے سے ان پر الزام غلط ہے وہ کسی سیکورٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئی تھیں اور جب وہ کسی اجلاس میں شریک ہی نہیں تھیں توانکا نام ڈان لیکس میں نام کیوں ڈالا گیا۔ مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ ڈان لیکس کا مقصد صرف انکے والد میاں محمد نوازشریف پر دباؤ ڈالنے کا حربہ تھا اور کچھ بھی نہیں۔