وزیراعظم شاہد خاقان اسحاق ڈار کے ہمراہ لندن پہنچ گئے، نوازشریف سے ملاقات کرینگے

خواجہ آصف پہلے ہی لندن میں موجود ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی آج لندن پہنچ رہے ہیں

ہفتہ 16 ستمبر 2017 21:41

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2017ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ لندن پہنچے ہیں تاہم وزیرخارجہ خواجہ آصف پہلے ہی لندن میں موجود ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی آج لندن پہنچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت کو لندن میں میاں محمد نوازشریف نے طلب کیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ کے اہم وزرائ ملاقات کرینگے اور ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت آئندہ سیاسی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔

مزید یہ کہ نوازشریف اپنی وطن واپسی کے حوالے سے بھی کل وزرائ سے مشاورت کرینگے۔ ۔