مظفرآباد‘ایک طر ف محرم الحرام کی آمد دوسری جانب مظفرآباد میں مشکوک افراد کی آمد

بھکاریوں کی بڑی تعداد بھی نظر آنے لگی ،ْ نئی گاڑیاں ، نئے چہرے تفریح گاہوں ، پارکوں ، اڈوں اور مصروف ترین مقامات پر نظر آنے لگی

اتوار 17 ستمبر 2017 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2017ء) ایک طر ف محرم الحرام کی آمد دوسری جانب مظفرآباد میں مشکوک افراد کی آمد ، بھکاریوں کی بڑی تعداد بھی نظر آنے لگی ،ْ نئی گاڑیاں ، نئے چہرے تفریح گاہوں ، پارکوں ، اڈوں اور مصروف ترین مقامات پر نظر آنے لگی ، محکمہ پولیس کے پاس کم نفری کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ، انسپکٹر جنرل پولیس اور حکومت ِ آزادکشمیر پولیس کی کمی کو دور کر کے شہریوں کو تحفظ فراہم کریں ، تاکہ محرم الحرام کے مہینے میں کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد جہاں مشکوک افراد کے علاوہ غیر ریاستی افغانیوں کی آمد کوئی بڑا مسئلہ نہیں وہاں محرم الحرام کی آمد شروع ہوتے ہی مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں مشکوک اور غیرریاستی افغانی نظر آرہے ہیں جنہوں نے مقامی افراد کی آشر باد اور منہ مانگے کرائے پر دکانیں ، ہوٹل اور مکانات دے رکھے ہیں جن کی کوئی تفصیل اپنے قریبی تھانے یا چوکی میں نہیں دی گئی اور نہ ہی پولیس نے توجہ دی جسکی بڑی وجہ مظفرآباد کے تین بڑے تھانوں میں پولیس کی کم نفری جن میں تھانہ سول سیکرٹریٹ ، تھانہ سٹی ، تھانہ صدر وبال و جان بن گیا، ایک پولیس اہلکار ڈبل ڈیوٹی دینے کے علاوہ یومیہ چھ سے زائد درخواستیں ہویا پھر احتجاج اُس کی بھی ڈیوٹی دینی پڑتی ہے ، جبکہ اِس سے قبل نہ تو آزادکشمیرکے آئی جی نے پولیس کی نفری کو بڑھانے کے بارے میں نہ سوچا اور نہ ہی حکومت ِ آزادکشمیر ایسی صورت حال میں تینوں تھانوں کے اندر 50پولیس جوان بھی نہیں جن میں کم از کم 150جوان ہر وقت ہونے چاہیے جسکی وجہ سے پولیس بھی پریشان ہیں ، انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر تھانوں کے اندر پولیس نفری میں اضافہ کرکے جرائم کا خاتمہ کرنے کے علاوہ پولیس ملازمین کے اندر پائی جانے والی مایوسی کو بھی دور کریں ۔

متعلقہ عنوان :