محرم الحرام کے دوران بلدیہ ملازمین کی تعطیلات منسوخ کر دی ہیں‘شعبہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانا جائے گا

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سید شکیل گیلانی کا اجلاس سے خطاب

اتوار 17 ستمبر 2017 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 ستمبر2017ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سید شکیل گیلانی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران بلدیہ ملازمین کی تعطیلات منسوخ کر دی ہیں۔شعبہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانا جائے گا ۔ملازمین ہر موقع پر اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں ۔تمام ملازمین رضاکارانہ طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے آفسیران کی سربراہی میںکمیٹی تشکیل دی جائے گئی ۔

جو ملازمین کے ساتھ مکمل کام کر گئی ۔بلدیہ عملہ تمام امام بارگاہوں میں صفائی کے نظام کو بہتر انداز میں کام کر گئی ۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ ملازمین ہر مذبئی اطوار اپنی خدمات سر انجام دیتے ہیں ۔اس سلسلہ میں بلدیہ میں قائم شکایت سیل میں رابطہ کریں تاکہ بلدیہ عملہ فوری طور پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے عوامی تعاون سے ہی مشکلات کم ہوتی ہیں

متعلقہ عنوان :