،9 محرم الحرام کوسرگودھا کے تمام بازار بند رہیں گے

اتوار 17 ستمبر 2017 16:40

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) 10،9 محرم الحرام کو سرگودھا شہر کے تمام بازار بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم 8 محرم الحرام کو بازار دن 12 بجے تک کھلے رہیں گے جس کے بعد تمام بازار 10 محرم تک بند کردیئے جائینگے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور تاجر تنظیموں کے درمیان مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے گزشتہ سال بھی تاجروں نے انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران اپنے کاروبار اڑھائی دن کیلئے بند کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :