محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے امن کمیٹیوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے ،شاہین احسان مغل

اتوار 17 ستمبر 2017 16:40

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے تھانوں کی سطح پر امن کمیٹیوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے جبکہ محرم الحرام میں تھانوں کی سطح پر جلوس اور مجالس کے گرد آنیوالی مساجد کی انتظامیہ سے بھی مشاورت وقت کا اہم تقاضا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امن کمیٹی کے ممبر شاہین احسان مغل نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن اور اسلام مخالف قوتیں پاکستان میں امن کے در پے ہیں اور ملک میں افراتفری پھیلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہمیں چاہیئے کہ ہم ان کے ہاتھوں کھلونا بننے کی بجائے امن کے فروغ کیلئے بھائی چارے کی فضاء کو قائم کریں۔شاہین احسان مغل نے کہا کہ جس طرح تمام مکاتب فکر کے لوگ سال کے 11 ماہ امن و بھائی چارے سے رہتے ہیں اسی طرح محرم الحرام کے مہینہ میں بھی ہمیں امن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے تاکہ ملک دشمن کو یہ پیغام جائے کہ پاکستانی متحد ہیں اور امن کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنادینگے۔

متعلقہ عنوان :