لاہور،ٹریفک حادثہ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر وسیم اختر زخمی

اتوار 17 ستمبر 2017 18:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے بتایاگیا ہے کہ اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر وسیم اختر کے سر پر چوٹیں آئیں ہیں جن کا ہسپتال میں علا ج جاری ہے۔