(انٹرنیشنل نیوز )

عراق ، کرکوک میں شراب بیچنے والی دکانوں پر کار بم حملہ،3 افراد ہلاک، 9 زخمی

اتوار ستمبر 18:21

کرکوک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) عراق کے شمالی شہر کرکوک میں شراب بیچنے والی دکانوں پر کار بم حملے میں3 افراد ہلاک اور 9دیگر زخمی ہوگئے،ایک سیکورٹی عہدیدار نے یہ بات بتائی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے سے دکانوں کو شدید نقصان پہنچا اور تین گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

کرکوک اس نام کے تیل سے مالامال صوبے کا دارالحکومت ہے جس پر بغداد کی وفاقی حکومت اور خود مختار کردستان ریجن کا تنازعہ ہے۔دھماکہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کرد رہنما 25 ستمبر کو مخالفت کی باوجود آزاد ریفرنڈم کروا رہے ہیں۔کردش علاقائی حکومت کا وفاقی حکومت سے تیل کے ذخائر،بجٹ ادائیگیوں اور نسلی علاقوں کے کنٹرول پر تنازعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :