محرم میں امسال بھی پولیس انتظامیہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گی، ڈی ایس پی ناظم آباد محمد مبین

اتوار 17 ستمبر 2017 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2017ء) ڈی ایس پی ناظم آبادمحمدمبین نے کہاہے کہ ناظم آبادسب ڈویشن باالخصوص رضویہ پولیس اسٹیشن میں محرام الحرام کے پہلے عشرے میں بڑے اجتماعات ہوتے ہیں اور ذکر شہادت امام حسین ؓ کو سماعت کرنے کے لئے دوردورسے لوگ تشریف لاتے ہیں،رضویہ پولیس اسٹیشن کے ایچ اوزاور پولیس کے جوان اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سئؤے انجام دے کر میزبانی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہیں، امسال بھی پولیس انتظامیہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گی،اہلیان گلبہار امن ومان کے قیام کی جدوجہد میں پولیس کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

وہ محرم الحرام کے سلسلے میں امن وامان کی سورتحال کاجائزہ لینے کے لئے رضویہ پولیس اسٹیشن میں ہونے والے تمام مکاتب فکر کے ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے مرکزی میلادالائنس پاکستان کے سربراہ، یوسی 50کے چیئرمین محمدعامرخان، یوسی 51کے چیئرمین انعام الدین، رضویہ سوسائٹی کے چیئرمین نورمحمد، جماعت اہلسنّت ضلع وسطی کے ناظم اعلیٰ الحاج سلیم الدین شیخ راجپوت،امن کمیٹی لیاقت آباد کے چیئرمین ناصر حسین خاں، علی بستی امام بارگاہ کے شاکرعلی، جعفریہ امام بارگاہ کے رضاشاہ، ناظم آبادامام بارگاہ کے رضاعسکری محمودحسین، نورایمان مسجد کے روشن علی شاہ، لایت امام بارگاہ کے سکندرنقوی، رضویہ ٹرسٹ کے مظہراقبال، بزم غلامان مصطفیٰﷺ پاکستان ٹرسٹ کے صدر صاحبزادہ محمدصادق قریشی،ایس ایچ اورضویہ ارشدجنجوعہ،ایس ایچ اوناظم آبادعدیل احمد،ایس ایچ اوپاپوش نگرملازم حسین ودیگر نے بھی خطاب کیااور مسائل پر روشنی ڈالی۔

اجلاس میں مختلف مذہبی، سماجی تنظیموں اور امن کمیٹی کے ممبران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ڈی ایس پی مبین احمدنے اپنے خطاب میں کہاکہ تاریخ شاہد ہے کہ امن وامان کے قیام میں پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے عوام کی جان بچائی ہے،آج بھی پولیس کے جوان ہرصورتحال کا سامناکرنے کے لئے تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس کے جوان ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کاجذبہ ،ہمت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مجالس وجلوس کے منتظمین کو اعتمادمیں لیناہمارافرض ہے، لیکن وقت کی پابندی کرنامنتظمین کی ذمہ داری ہے،جہاںجہاں جلوس ہوں گیم یامجالس کا اہتمام کیاجائے گاپولیس انتظامیہ انتہائی چوکس ہوگی،منتظمین اپنے مسائل سے پولیس انتظامیہ کو ہر لمحے آگاہ رکھیں،پولیس یکم محرم تا15محرم تک شب وروز خدمت کے لئے تیارہوگی اور جہاں جتنی نفری کی ضرورت ہوگی وہاں فراہم کی جائے گی،تمام ایس ایچ اوز اور میں خود تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لئے بہ نفس نفیس موجودہوں گے،ہم سب مل کر امن دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے۔

متعلقہ عنوان :