محرم الحرام میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے صفائی ستھرائی اورتعمیر ومرمت کے کاموں کوجلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچائیں، ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت

اتوار 17 ستمبر 2017 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2017ء) محرم الحرام میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بلدیہ غربی کے چاروں زونوں کے افسران امام بارگاہوں،جلوس کے منتظمین کی مشاورت سے صفائی ستھرائی اورتعمیر ومرمت کے کاموں کوجلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچائیں ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنربلدیہ غربی وسیم مصطفی سومرو نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیامیونسپل کمشنر نے بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عاشورہ سے قبل علاقائی انجمنوں جلوس کمیٹیوں اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے مشاورت کے ذریعہ بلدیہ غربی کی حدود میں جلوس کی گزرگاہوں کی مرمت مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھر پور کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت دی جبکہ روزمرہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور صفائی کا عمل دن رات جاری رکھنے کے حوالے سے کہاکہ تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر شاہراہوں سڑکوں اور گلی محلوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی بر وقت منتقلی کیلئے جامعہ منصوبہ بندی فرائض ا نجام دیں صفائی ستھرائی کے کاموں میں کسی قسم کی غفلت اور لا پرواہی سے اجتناب کریں اجلاس میں موجودبلدیاتی افسران نے میونسپل کمشنر کو محرم الحرام کے خصوصی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کیلئے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و درستگی کے ساتھ ساتھ جلو س کی گذرگاہوں پر تعمیر ومرمت کا کام منتظمین کی مشاورت سے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :