د و موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ،خاتون سمیت دوافراد شدید زخمی

اتوار 17 ستمبر 2017 18:40

بوریوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) اڈہ ظہیر نگر کے قریب د و موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ،عورت سمیت دوافراد شدید زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 521/EBکا رہائشی ولی محمداپنی موٹر سائیکل پراڈہ ظہیر نگر ملتان روڈ پر پہنچا تو سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد جن میں 40سالہ خاتون شاہدہ بی بی اور 35سالہ محمد خالد شامل ہیں شدید زخمی ہو گئے جن کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،جاں بحق ہونے والے شخص ولی محمد کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :