فیصل آباد ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا

اتوار 17 ستمبر 2017 19:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا ‘آن لائنکے مطابق پچیس سالہ حسن علی ولد محمد سلیم سکنہ محمد آباد رات ایک بجے کے قریب اپنے شوروم کو ہسپتال مارکیٹ سے کار میں سوار ہو کر گھر واپس جارہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار افرادنے اسے کار سے باہر نکالا اور گولیاں مار کر شدید مضروب کردیا جسے تشویشناک حالت میںالائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹر اسکی جان بچانے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں ۔