سجاول، چوہڑجمالی روڈ پر موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم سے چارافراد زخمی

اتوار 17 ستمبر 2017 19:43

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) سجاول کے قریب چوہڑجمالی روڈ پر موٹرسائیکل اور رکشہ کے تصادم میں چارافراد حبیب اللہ، عالم ،حسین ،اور محمد بخش زخمی ہوگئے ،جبکہ گذشتہ روز سجاول میں یاروشاہ محلہ میں دیوار گرنے سے دو بچے سمیراور زوھیب زخمی ہوگئے ، جبکہ واٹرسپلائی تالاب کے قریب موٹرسائیکل کی ٹکرسے راہگیرستار شدید زخمی ہوگیا، بڈھوٹالپرمیں اسماعیل پارھیڑی نے زہریلی دو ا پی لی تمام افراد کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دیکر فارغ کردیاگیا۔#

متعلقہ عنوان :