افغان مارکیٹ میں دھماکا، چار افراد ہلاک چودہ زخمی

اتوار 17 ستمبر 2017 20:00

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2017ء) افغان صوبے خوست کی ایک موبائل فون مارکیٹ میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خوست پولیس کے سربراہ فیض اللہ خیرات نے بتایا کہ موبائل فون مارکیٹ میں یہ دھماکا آج بروز اتوار ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب افغان حکومت نے طالبان عسکریت پسندوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بیس ہزار عام شہریوں کو مسلح کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس مشرقی صوبے میں حالیہ ہفتوں میں طالبان تواتر سے حملے کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :