افغانستان ،ْموبائل فون مارکیٹ میں دھماکہ ،ْ چار افراد ہلاک ،ْ چودہ زخمی

اتوار 17 ستمبر 2017 21:50

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2017ء) افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں قائم ایک موبائل مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے رپورٹ کے مطابق صوبہ خوست کے پولیس چیف فیض اللہ خیریت نے بتایا کہ مارکیٹ میں دھماکا سہہ پہر کے وقت کیا گیا ،ْجہاں لوگوں کی بڑی تعداد گانے اور ان کی ویڈیوز موبائل فون میں لوڈ کرانے کیلئے موجود تھی۔

خیال رہے کہ فوری طور پر کسی بھی تنظیم یا گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔یاد رہے کہ طالبان کی 4 سالہ حکومت (1996 سے 2001) کے دوران ملک میں گانوں پر مکمل پابندی عائد تھی اور ماضی میں جنگجو ایسی مارکیٹوں کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔پولیس چیف کا کہنا تھا کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول سے کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

صوبہ خوست کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر حبیب شاہ انصاری نے حملے میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے صوبائی دارالحکومت کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ 16 سال سے امریکا نیٹو فورسز کے ساتھ مل کر افغانستان میں ’امن قائم‘ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے تاہم اب تک انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی جبکہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :