ڈیرہ اسما عیل خا ن، ٹرک اور موٹرسائیکل کے تصادم میں باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

پیر 18 ستمبر 2017 16:51

ڈیرہ اسما عیل خا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) چوبارہ کے قریب ٹرک اور موٹرسائیکل کے تصادم میں باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ‘ کڑی خیسور پولیس نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کریم خٹک سکنہ مینا خیل تخت نصرتی کرک اپنے بیٹے رحمت علی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ چوربارہ کے قریب تیز رفتار ٹرک نمبر8820نے انکو ٹکر مار دی جس سے کریم خٹک ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بیٹا رحمت علی معمولی زخمی ہوگیا ‘کڑی خیسور پولیس نے زخمی رحمت علی کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ٹرک ڈرائیور کیخلاف 279-320ppcکے تحت درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :