یونیورسٹی آف لاہورنے آئی سی ایل اور ہواوے کے ساتھ سمارٹ کیمپس کی فراہمی کے لیے معاہدہ کرلیا

پیر 18 ستمبر 2017 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) یونیورسٹی آف لاہور (جوکہ اپنے 35,000طلبہ و طالبات اور 2500فیکلٹی ممبرز کے ساتھ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہی) نے آئی سی ایل انٹرنیشنل ( پرائیویڈ ) لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے جس کے مطابق آئی سی ایل انٹرنیشنل پرائیوٹ لیمیٹڈ ، UOLمیں ہواوے کی معاونت سے سیکیورٹی سسٹم کو لاگو کریں گی ۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان کی ٹیکنالوجی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف لاہورکے ایگزیکٹیو ممبران جناب ایم ۔ اے ۔رئوف اور جناب اویس رئوف بھی اس تقریب میں شامل تھے ۔معاہدہ کے مطابق آئی سی ایل پہلے مرحلے میں آئی ۔سی ۔ٹی کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی سلوشن بھی مہیا کرے گا اور اب یونیورسٹی آف لاہور کے ساتھ یہ معاہدہ یونیورسٹی کیمپس کو سمارٹ سلوشن مہیا کرتے ہوئے ڈیجٹل انقلاب کی جانب ایک نیا قدم ہوگا۔ڈائریکٹر آئی ٹی آپریشنز اور سٹریٹیجک پراجیکٹس عثمان ملک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں تقریبا900سی سی ٹی وی کیمرے اندرونی اور بیرونی جانب لگائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :