چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب خودکش دھماکہ، ایک شہری جاںبحق ، اہلکاروں سمیت 16افراد زخمی

پیر 18 ستمبر 2017 20:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب خودکش دھماکہ ایک شہری جاںبحق سیکورٹی فورسز اہلکاروں سمیت 16افراد زخمی سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق پیر کو چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 16افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال چمن جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفرکردیا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق پیدل خودکش حملہ آور نے پاک افغان سرحد کے قریب واقع پارکنگ میں کھڑی سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرلئے اور تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :