سیالکوٹ ،ٹائر پھٹنے سے حساس ادارے کی گاڑی الٹ گئی، صوبیدار شہید ،6جوان شدید زخمی

پیر 18 ستمبر 2017 20:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) ٹائر پھٹنے سے حساس ادارے کی گاڑی الٹ گئی، صوبیدار شہید ،6جوان شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ چھائونی سے کنگرہ کی طرف جانے والی حساس ادارے کی گاڑی کا ٹائر تھانہ سبز پیر کے علاقہ واہگہ سٹاپ کے قریب پھٹ گیا جس سے 50سالہ صوبیدار محمود سکنہ پسرورموقعہ پر شہید ہوگیا جبکہ حوالدار محمد منشاء، حوالدار شاہد فاروق، لانس نائیک سردار ،سعید ،اظہر راشد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جنہیں کمپائنڈ ملٹری ہسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :