چمن، سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زوردار دھما کہ، سیکورٹی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

پیر 18 ستمبر 2017 21:20

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 ستمبر2017ء) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکے کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت8 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 5کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحدی شہر چمن میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکے کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 5کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے جبکہ پاک افغان بارڈر کو سیل کردیاگیاہے ۔اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :