جھنگ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق تین زخمی ہو گئے

پیر 18 ستمبر 2017 22:03

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) جھنگ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد زخمی جبکہ ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ سر گودھا روڈ پر رسول پورہ کے قریب پیش آیا جس میں تیز رفتار کیری ڈبہ موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 40سالہ احسان ،13 سالہ طاہرہ اور 18سالہ شمیم شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122 کے عملہ نے طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا دوسرا واقعہ گوجرہ با ئی پاس کے قریب پیش آیا جہاں ٹرالر نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں گوجرہ کے گائوں چک نمبر224کا رہا ئشی 70سالہ صفدر جاں بحق ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :