گوجرانوالہ،ٹریفک حادثات کے دوران بیوی جاں بحق ،ْ خاوند سمیت متعدد افراد شدید زخمی

پیر 18 ستمبر 2017 22:45

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) ٹریفک حادثات کے دوران بیوی جاں بحق جبکہ خاوند سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق دربار کالونی کا رہائشی رفیق اپنی بیوی سرداراں بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوار ہو کر جا رہا تھا کہ وزیر آباد کے قریب انکی موٹر سائیکل کو تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے، بعدازاں سرداراں بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی ، رفیق کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ ٹریفک کے دیگر حادثات کا شکار ہونیوالوں میں امجد، گلزار، اسماعیل، خرم، سعد،مجتبیٰ،طیب، تانیہ، ثمرین، ثناء اور حوریہ وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :