نائیجیریا میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران دو خواتین خود کش بمباروں نے دھماکے سے اڑا لیا ،ْ پندرہ افراد ہلاک ،ْ متعدد زخمی

پیر 18 ستمبر 2017 22:45

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) نائیجیریا میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران دو خواتین خود کش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت میدوگوری سے 40 کلو میٹر دور واقع ماشالاری گاؤں میں مقامی این جی او کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا تھا جب 12 منٹ کے وقفے سے دو خود کش دھماکے ہوئے۔

پہلے دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے البتہ دوسرے دھماکے میں صرف خاتون خود کش بمبار ہلاک ہوئی۔امدادی کارکنوں نے بتایا کہ دونوں حملہ آور خواتین تھیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کس این جی او کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا تھا۔ ریسکیو آپریشن کے سربراہ بیلو دمباتا نے بتایا کہ حملہ صبح 11 بجے کے قریب ہوا اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔

متعلقہ عنوان :