افغانستان میں غزنی میں فضائی حملہ، سات طالبان ہلاک

جنگجووں کو دیہاک ضلع میں نشانہ بنایا گیا،دوشہری زخمی،طالبان کا محفوظ رہنے کا دعویٰ

منگل 19 ستمبر 2017 12:24

افغانستان میں غزنی میں فضائی حملہ، سات طالبان ہلاک
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) افغانستان کے صوبے غزنی میں فضائی حملے میں کمانڈر سمیت سات طالبان ہلاک اور دو شہری زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ادھر دوسری جانب طالبان ترجمان نے فضائی حملے میں طالبان جنگجووں کے محفوظ رہنے کا دعویٰ کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان صوبائی گورنر نے ایک بیان میں کہاکہ طالبان جنگجووں کو دیہاک ضلع میں نشانہ بنایا گیا، حملے میں دو شہری بھی زخمی ہوئے تاہم مقامی لوگوں کے مطابق فضائی حملے میں تین شہری بھی ہلاک ہوئے ۔طالبان ترجمان نے فضائی حملے میں طالبان جنگجووں کے محفوظ رہنے کا دعویٰ کیا ہے۔