بھلوال سرگودھا روڈ پر کار اور ڈمپر کے درمیان تصادم، کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ،ْدو زخمی

منگل 19 ستمبر 2017 16:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) بھلوال سرگودھا روڈ پر کار اور ڈمپر کے درمیان تصادم، کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

منگل کی صبح ایک ہی خاندان کے 6 افراد گاڑی نمبر LWk- 1790 پر سوار ہو کر بھلوال شہر جا رہے تھے کہ بھلوال سرگودھا روڈ پر 33 پھاٹک کے قریب اچانک سامنے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر FGI- 174 سے جا ٹکرائے جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور وسیم اس کی بیوی نادیہ ،بیٹی دعا فاطمہ اور ساس شہناز بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ طارق اور سرفراز شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ۔

جبکہ ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ اے ایس آئی تھانہ صدر سرگودھا کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرک ہیڈکوارٹر بھجوا دیں۔

متعلقہ عنوان :