افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں لشکر اسلام کے 2دہشتگرد مارے گئے

ڈرون حملہ ضلع آچن کے علاقے بندار میں کیا گیا ، ضلع باٹی کوٹ میں ایک اور فضائی حملے میں داعش کے 2جنگجو ہلاک ایک زخمی ہوگیا، موٹرسائیکل تباہ ہوگئی،صوبائی حکام

منگل 19 ستمبر 2017 16:34

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں لشکر اسلام کے 2دہشتگرد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ فضائی حملے میں 2دہشتگرد مارے گئے تاہم مارے جانے والے دہشتگردوں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

دریں اثناء افغان آرمی کی 201ویں صلیب کور کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع آچن کے علاقے بندار میں کیا گیا ۔حکام نے تصدیق کی ہے کہ مارے جانے والے دونوں دہشتگردوں کا تعلق لشکر اسلام سے ہے ۔حکا م کا کہنا ہے کہ ضلع باٹی کوٹ میں ایک اور فضائی حملے میں داعش کے 2جنگجو ہلاک ہوگئے ۔حملے میں ایک جنگجو زخمی ہوا جبکہ موٹرسائیکل تباہ ہوگئی ۔